معدے یا قلب وغیرہ میں تشخیص یا علاج کے لیے ٹیوب داخل کرنا
آج کل تشخیص ِامراض کے لیے یا علاج کے لیے معدے یا قبل یا دوسرے اعضا میں اندر ٹیوب داخل کیا جاتا ہے اور اس سے اندروں حالات کا اسکیننگ بھی لیا جاتا ہے اور علاج بھی کیاجاتا ہے ،اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا؛ اِلا یہ کہ اس ٹیوب میں کوئی دوا بھی استعمال کی جاتی ہو، جو اندر جوف میں پہنچتی ہو ؛ پس اگر کوئی دوا اس پر نہیں ہوتی، تو محض اس ٹیوب کے داخل کرنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ۔ وھو ظاہر !
ہاں ! اگر یہ آلہ کسی ضرورت سے اندر ہی چھوڑ دیا جاتا ہو، تو ’’احناف ‘‘کے نزدیک اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے؛اس مسئلے کی نظیر فقہا کا بیان کردہ یہ جزئیہ ہو سکتا ہے :
علامہ کاسانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
’’ وکذا روي عن محمد في الصائم : إذا أدخل خشبۃ في المقعد أنہ لایفسد صومہ إلا إذا غاب طرفا الخشبۃ ، وھٰذا یدل علیٰ أن استقرار الداخل في الجوف شرط فساد الصوم ۔‘‘ (۲)
اور’’عالمگیری ‘‘میں ہے :
’’ ولو أدخل إصبعہٗ في إستہٖ أو المرأۃ في فرجھا لا یفسد وھو المختار ، إلا إذا کانت مبتلۃ بالماء أو الدھن فحینئذ یفسد لوصول
------------------------------
(۲) بدائع الصنائع: ۲/۲۲۷