روزے میں بھپارے کے ذریعے دوا
بھپارے کے ذریعے دواکاپہنچاناروزے کوفاسدکردیتاہے، خواہ وہ پرانے طریقے کے مطابق ہویاکسی نئے طریقے کے مطابق کسی مشین کے ذریعے ہواور وجہ
------------------------------
-------- کوناقضِ وضوماناگیا ہے۔ (بدائع الصنائع:۲/۵۳۵)
(۲) دخول بلاانزال میں وجوبِ غسل کی وجہ بھی یہی ہے کہ عموماًیہ انزال کاسبب ہے ؛ لہٰذا اگرچہ انزال نہ ہو؛مگردخول ہوجائے، توغسل کو واجب قرار دیاگیا،فقہا فرماتے ہیں کہ
’’ لأنہٗ سبب للإنزال ، وھو متغیب عن البصر فقد یخفی علیہ لقلتہٖ ، فیقام مقامہٗ لکمال السببیۃ ۔‘‘
(الہدایۃ :۱/۱۹، اللباب فی شرح الکتاب:۱۰،بدائع الصنائع: ۱/۱۴۶)
(۳) ’’ایلاج في الدبر‘‘ کی صورت میں مفعول پروجوبِ غسل کے بارے میں فقہا نے لکھاہے کہ یہ وجوب احتیاطاً ہے، (الہدایۃ:۱/۱۹، بدائع: ۱/۱۴۶،الشامي:۱/۲۹۹)
(۴) اسی طرح اس شخص پرروزہ واجب قراردیاگیا،جس نے چانددیکھا؛مگراس کی شہادت قاضی نے ردکردی ، تویہ شخص روزہ رکھے گااور اس کی وجہ احتیاط بیان کی گئی ہے۔
( الہدایۃ :۱/۱۱۷، بحرالرائق:۲/۴۶۴)
الغرض! ’’انہیلر‘‘ اگرچہ پھیپڑوں کے لیے بنایاگیاہواوراس سے اصل نشانہ پھیپڑے بنتے ہوں ؛ مگراس میں کوئی شک نہیں کہ اس سے معدے کوجانے والے راستے ہی سے پھیپڑوں میں یہ دواپہنچائی جاتی ہے اورمعدے میں اس کے اجزا کاچلاجانابہت ممکن ہے؛ لہٰذا اس کے استعمال سے روزہ فاسدہوجائے گا۔
ہاں ! چوں کہ ایساشخص بغیر’’انہیلر‘‘ کے رہے گا، توسخت پریشانی کاسامناکرپڑتاہے اور بسا اوقات یہ بات اس کے لیے خطرہ بھی بن جاتی ہے؛ اس لیے ایسے شخص کوروزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی اوراگرصحت مل جائے، توقضا،ورنہ فدیہ اداکرناہوگا۔