فقہانے نذرکے اعتکاف میں لکھاہے کہ
اگرنذرکے وقت نیت کرلیاکہ مریض کی عیادت یانمازِ جنازہ کے لیے یا علم کی مجلس میں شرکت کے لیے نکلوں گا،تواس کااعتکاف فاسد نہ ہوگا۔(۱)
مگرچونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے اس طرح نکلناثابت نہیں ہے؛ اس لیے یہ خلافِ سنت ہے ؛البتہ اعتکاف فاسد نہ ہوگا۔
معتکف کامسجد میں پان کھانا
اعتکاف کرنے والامسجد میں پان استعمال کرسکتاہے؛ کیوں کہ پان مباح چیزہے اورمباح چیزکااستعمال مسجد میں معتکف کے لیے جائز ہے ،ہدایہ میں ہے کہ
’’ وأما الأکل والشرب والنوم یکون في معتکفہ ‘‘۔ (۲)
p: معتکف کاکھاناپینااورسونااس کے اعتکاف کی جگہ (مسجد )میں ہوگا۔
پان میں اگرتمباکو استعمال کرے، تودیکھاجائے گاکہ وہ تمباکوکیساہے، اگر بدبودار ہے، تواجازت نہ ہوگی اوربدبودارنہ ہو،تو اجازت ہوگی ۔ (۳)
------------------------------
(۱) قال: لوشرط وقت النذر، أن یخرج لعیادۃ مریض، وصلاۃ جنازۃ، وحضور مجلس علم ؛ جاز ذلک ۔(الدرالمختارمع الشامي :۳/۴۳۹)
قال: لوشرط وقت النذر والالتزام أن یخرج إلیٰ عیادۃ المریض وصلاۃ الجنازۃ وحضورمجلس العلم ،یجوز لہٗ ذٰلک۔(عالمگیری:۱/۲۳۴)
(۲) الہدایۃ :۲/۲۹۳، عالمگیری:۱/۲۳۴
(۳) تمباکوکی کئی قسمیں ہیں :بعض میں نشہ یابدبوہے ، ان کااستعمال، توکسی صورت جائزنہیں اوربعض میں یہ بات نہیں ، تاہم مضرت شدیدہ سے خالی نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے تمباکوکااستعمال بھی کراہت سے خالی نہیں ؛ لہٰذااس سے احترازہی اولیٰ وبہترہے۔