روزے کی حالت میں ان کا استعمال جائز ہے یا نہیں ؟ اور روزے پر ان کا کیا اثر ہوگا ؟
جواب یہ ہے کہ ان کا استعمال روزے میں جائز ہے اور اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا ؛ البتہ جو کریم ہونٹوں پر لگائی جاتی ہے ،وہ اگر منہ کے اندر جانے کا خوف ہو، تو اس میں کراہت ہے ۔
مستقل طور پر ڈرائیونگ(Driving) سے روزہ چھوڑ نے کا حکم
کار یا بس یا ٹرین وغیرہ کے ڈرائیور، جو تقریباً ہمیشہ ہی سفر میں رہتے ہیں اور ایک بستی سے دوسری بستی کی جانب چلتے رہتے ہیں ، ان کے روزے کے بارے میں سوال یہ ہے کہ مسافر ہو نے کی وجہ سے کیا ان کو بھی عام مسافرین کا حکم ہے اور کیا یہ لوگ سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑ سکتے ہیں ؟اور اگر چھوڑ سکتے ہیں ، تو پھر یہ لوگ اس کی قضا کب کریں ، جب کہ یہ ہمیشہ ہی سفر میں رہتے ہیں ؟
اس مسئلے میں یہ تفصیل ہے کہ اگر ان کا سفر اڑتالیس۴۸ میل یعنی ستہتر۷۷کلو میٹر یا اس سے زیادہ کا ہو،تو یہ لوگ مسافر ہیں اور مسافر ہونے کی وجہ سے ان کو وہ سہولت بھی ملے گی، جو سفر شرعی کی وجہ سے مسافرین کو ملتی ہے ،مثلا نماز میں قصر ، روزے میں تاخیر اور بعد میں اس کی قضا ، وغیرہ ؛ لہٰذا ڈرائیور لوگ جوہمیشہ سفر میں رہتے ہیں ، ان کو اس سہولت سے فائدہ اٹھا نے کی گنجائش ہے ؛یہ لوگ رمضان میں اگر سفر میں ہوں ، تو روز ہ ترک کر سکتے ہیں اور ان کو بعد میں ان کی روزوں کی قضا کرنی ہوگی ، اب رہا یہ سوال کہ لوگ قضا کب کریں ؟ تو جواب یہ ہے کہ رمضان کے ایک ماہ کے روزہ پورے سال میں کچھ کچھ کر کے رکھے جا سکتے ہیں اور اپنی چھٹیوں میں ان کو پورا کر