ما لا یری من الأسفل ‘‘۔(۱)
p: ہواکی صفائی اورکدورت کے اختلاف سے اورجگہ کے پست وبلندہونے کے لحاظ سے دیکھنے میں بھی اختلاف ہوتاہے اورجنگل کی ہوا شہرکی ہوا سے زیادہ صاف ہوتی ہے اورچاند کبھی بلند جگہوں سے نظرآجاتاہے، جب کہ نیچے سے نظرنہیں آتا۔
اس اصول پراگرہوائی جہاز کے مسئلے کوقیاس کرکے کہاجائے کہ مطلع کے صاف ہونے کی صورت پربھی اس کی رؤیت معتبرہے، تودرست ہوگا؛ مگر پہلے یہ احتمالات اچھی تدبیرسے ختم کرلیے جائیں ۔ واللّٰہ أعلم۔
خوردبین ودوربین سے رؤیت ِہلال
خوردبین ودوربین سے رؤیت ِہلال کے تقریباً وہی احکام ہیں ،جواوپرجہاز سے رؤیت کے متعلق مذکورہوئے،کہ ان سے رؤیت معتبرہے اور رمضان کے چاندکے لیے مطلع ابرآلودہونے کی صورت پر،ایک معتبریامستورالحال کی خبر کافی ہے اورعیدکے چاندکے لیے مطلع ابرآلودہونے کی حالت میں ، دو معتبرمردوں یاایک مرد اوردوعورتوں کی محض خبرنہیں ؛بل کہ شہادت وگواہی ضروری ہے اورمطلع صاف ہو،تواس سے دیکھے ہوئے چاندکا اعتبار اس وقت ہوگا؛جب کہ جمِ غفیرنے چاند دیکھا ہو اور چاند ہوجانے کاظن ِغالب حاصل ہوجائے، ورنہ اگر یہ احتمال ہوکہ خورد بین یا دوربین سے کوئی اورسیارہ نظرآگیاہوگا؛ تو اس احتمال کے ساتھ مطلع صاف ہونے کی صورت پر اس کااعتبارنہ ہوگا،نہ عیدمیں نہ رمضان میں ۔اسی طرح دوربین ایسی نہ
------------------------------
(۱) رد المحتار :۳/۳۵۷