سے ایسا ہو نا بہت بعید؛ بل کہ عادۃً متعذر کہا جائے، تو صحیح ہے؛اس لیے نسوار سونگھنے کو مفسدِ صوم ہی کہا جائے گا ‘‘۔(۱)
الغرض! ناس سے روزہ فاسد ہو جا تا ہے اور اس سے بھی صرف قضا لازم آتی ہے ،کفارہ نہیں ۔
وکس ، امر تنجن وغیرہ ادویہ کے استعمال کا حکم
وکس ، امر تنجن، بام وغیرہ ادویہ کا خارجی استعمال -ظاہر ہے کہ-نہ مفسد ہے ، نہ مکروہ؛بل کہ جائز ہے ،اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا؛ البتہ ان ادویہ کو ناک میں چڑھانا روزے کو فاسد کردیتا ہے؛کیوں کہ یہ دماغ کے جوف تک ناک کے ذریعے پہنچتے ہیں ،چناں چہ’’ فتاویٰ دار العلوم‘‘ میں ایک سوال و جواب سے اس پر روشنی پڑتی ہے:
سوال: اٹلوس ایک دوا ہے کہ نو شادر اور چونا ملا کر، شیشی بھر کر، ناک سے لگا کر ،سونگھا جاتا ہے ؛ اس کی تیزی ، دماغ تک پہنچتی ہے، اس کے سونگھنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
الجواب: اس صورت میں روزہ اس کا ٹوٹ جائے گا ، قضا لازم ہے ۔(۱)
اس سے صورتِ مذکورہ بالا کا حکم بھی معلوم ہو گیا کہ اگر ان چیزوں کو ناک میں چڑھایا گیا، تو چوں کہ ان کی تیزی بھی دماغ تک پہنچتی ہے؛ بل کہ خود اس کے اجزا بھی پہنچتے ہے ؛اس لیے روزہ فاسد ہوجائے گا ۔
اور اسی سے وکس انہیلر(Vicks inhaler)کے استعمال کا حکم بھی
------------------------------
(۱) امداد المفتین : ۴۹۴
(۱) فتا ویٰ دار العلوم: ۶/۴۱۸