﷽
التقریظ
شیخ الحدیث حضرت علامہ رفیق احمدصاحب دامت برکاتہم
خلیفہ حضرت حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب دامت برکاتہم
رسالہ ’’رمضان اورجدیدمسائل ‘‘مؤلفہ عزیزم مولانامحمد شعیب اللہ صاحب مفتاحی ،بنگلوری ،مہتمم’’ مدرسہ مسیح العلوم،بنگلور‘‘کامسودہ دیکھا،تفصیل سے مطالعے کاموقعہ تونہ ملا؛ البتہ چیدہ چیدہ مقامات نظرسے گزرے ،رسالہ بہت خوب ہے اورعالم نوجوان نے بڑی سلیقہ مندی اورتخلیق وکاوش سے کام لیاہے ،امیدکرتاہوں
کہ نافع اورمفیدہوگا، دل سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ لوگوں کوقدردانی اورحوصلہ افزائی کاجذبہ عطافرمائیں ۔
رسالے کاامتیاز یہ ہے کہ جدیدمسائل پرعمدہ تحقیقات پیش کی گئی ہیں اورنظر ِغائر سے مطالعہ کیاجائے، توسکونِ قلب اوراطمینانِ شرعی حاصل ہوجاتاہے،اللہ تعالیٰ اس کومفید اورنافع فرمائیں ۔
فقط
(حضرت علامہ ) رفیق احمد(صاحب )
واردِحال، بنگلور
بہ تاریخ :۷/شعبان المعظم ۱۴۰۹ھ
مطابق ۱۶/مارچ ۹ ۱۹۸ء