اعلانات شرعی اعلانات نہ ہوں گے ، ان پرعمل کرنے کی اجازت نہ ہوگی ،جوکمیٹی عالمِ دین کی بات -جب کہ وہ شرعی دلیل کے ساتھ ہو-تسلیم نہ کرے، توعالمِ دین کو کمیٹی سے علیاحدہ ہوکراعلان کردیناچاہیے ،کہ یہ لوگ حکمِ شرعی تسلیم نہیں کرتے ہیں اور اپنی رائے پرعمل کرتے ہیں ،ان کی رائے شرعاً معتبرنہیں ، میں ان سے علا حدہ ہوتاہوں ۔(۱)
رمضان کاچاند اورریڈیوپاکستان کی ایک دل چسپ غلطی
کراچی۱۰/مارچ (بہ ذریعے ڈاک) ریڈیوپاکستان ،کراچی نے اپنی دانستہ غلطی سے کراچی کے باشندوں کوالجھن میں ڈال دیاہے،بتا یاگیا ہے کہ’’ مولانا احتشام الحق تھانوی رحمہ اللہ ‘‘ نے رمضان کاچاند نظر آنے کی صورت میں ریڈیو پاکستان سے نشرکرنے کے لیے اپنی تقریرریکارڈ کرائی تھی، آج چاند نظرآنے کی امید تھی؛ لیکن نظرنہیں آیا،ادھر ریڈیوپاکستان کے ذمہ داروں نے سمجھاکہ چاند نکل آیاہے ؛ چناں چہ اس غلط فہمی کے نتیجے میں انہوں نے مذکورہ بالاتقریرکاریکارڈ نشرکردیا، جس میں مولانانے کراچی کے باشندوں کو یہ خوش خبری سنائی تھی کہ ماہِ رمضان شروع ہوگیاہے،بعد میں ریڈیو پاکستان نے اپنی غلطی پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے معذرت چاہی ۔(۲)
------------------------------
(۱) فتاویٰ محمودیہ: ۱۵/۶۰
(۲) اخبارروزنامۂ سیاست کان پور ۱۸/مارچ ۵۹ء مطابق ۸/رمضان ۷۸ھ بہ حوالۂ فتاویٰ محمودیہ :۱۵/۱۱۵