﷽
التقریظ
فقیہ العصر،قاضی القضاۃ، حضرت مولانامجاہدالاسلام قاسمی دامت برکاتہم
’’مولانا شعیب اللہ مفتاحی بنگلوری‘‘،اس وقت ملک کے ممتازعلما اورجید الاستعداد فضلا میں سے ہیں ،جنہیں اللہ نے فہمِ دین اورتفقہ؛نیزذوقِ تحقیق کی دولت عطافرمائی ہے ،’’مجمع الفقہ الإسلامي‘‘ کے مذاکرات میں ، ہم ان کے مقالات وبحوث سے مستفید ہوتے رہتے ہیں ۔ ابھی مولاناموصوف کی تصنیف ’’رمضان اورجدید مسائل ‘‘ نظرسے گذری،اکثر وبیشترجدیدمسائل، جن سے آج روزہ داردوچارہوتے ہیں ،ان سب پر موصوف نے بحث کی ہے اورمشکلات کاحل نکالاہے ، فجزاھم اللّٰہ خیرالجزاء۔
علمی مسائل اوراجتہادی آرا میں اختلافِ نظر وفکرضروری ہے ؛لیکن اپنی رائے پراصراراورضدنہ ہو،حق کی تلاش ہو،تویہ حسَن ہے؛مجھے خوشی ہے کہ مولانا موصوف نے جدیدمسائل کے صحیح حل کے لیے صحیح راہ اختیارکی ۔
میں توفیقِ مزیدکی دعاکرتاہوں اورامیدکرتاہوں کہ اس کتاب سے مسلمانوں کواور اہلِ علم کوفائدہ پہنچے گا، إن شاء اللّٰہ ۔
فقط
(حضرت اقدس مولانا)مجاہدالاسلام قاسمی ( دامت برکاتہم )
نزیل، دارالعلوم سبیل الرشاد،بنگلور
بہ تاریخ :۵/مارچ ۱۹۹۹ء