اس کاحکم دیاجاتا۔
حکیم الامت فقیہ الملت مجدداعظم مولانااشرف علی تھانوی رحمہ اللہ اسی سلسلے کے ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
’’چوں کہ کوئی حکم بلادلیل ثابت نہیں ہوتااوراس کے (یعنی دوسری جگہ سے چاندکی خبر معلوم کرنے کے لیے )وجوب کی کوئی دلیل نہیں ؛ لہٰذا یہ امر واجب نہیں ‘‘۔(۱)
راقم کہتاہے کہ یہاں صرف یہ نہیں کہ دلیل ہی نہیں ہے؛بل کہ -اوپرکی وضاحت کے مطابق -واجب نہ ہونے پر دلیل قائم ہے ؛لہٰذا یہ واجب نہیں ہے؛ البتہ یہ جائزضرورہے ؛کیوں کہ ناجائزہونے پربھی کوئی دلیل نہیں ہے؛لہٰذا حدودمیں رہتے ہوئے اس کی اجازت ہے۔
تحقیق ِرؤیت کے لیے آلاتِ جدیدہ کااستعما ل
رؤیتِ ہلال کی تحقیق کے لیے آلاتِ جدیدہ جیسے ریڈیو(Radio) ٹیلی ویژن(Television)وائرلس (Wireless)اورٹیلی فون (Telephone) وغیرہ کااستعمال کرناجائزہے ؛کیوں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتیں ہیں ،جواللہ نے بندوں کے نفع کے لیے پیدافرمائی ہیں ،ان سے کام لینااورفائدہ اٹھانابرانہیں ؛بل کہ جذباتِ شکرکے ساتھ ان سے انتفاع کرناپسند یدہ بات ہے ؛
لیکن یہ لحاظ رہے کہ خداکی ان نعمتوں کوخداکی مخالفت ونافرمانی،معصیت اورناشکری میں استعمال نہ کیاجائے ؛لہٰذا تحقیق ِرؤیتِ ہلال کے لیے بھی آلاتِ
------------------------------
(۱) امدادالفتاوی:۲/۹۹