﷽
مقدمہ طبعۂ خامسہ
رسالہ ’’ رمضان اور جدید مسائل‘‘ کی یہ پانچویں اشاعت ہے ، اس اشاعت میں بعض مسائلِ جدیدہ کا اضافہ کیا گیا ہے ، جو وقتاً فوقتاً سامنے آتے رہے ؛ نیز بعض مسائل کے بارے میں پہلی رائے سے رجوع کرتے ہوئے، دوسری رائے اختیار کی گئی ہے ۔
مولانا ’’یاسین صاحب ‘‘استاذ جامعہ اسلامیہ مسیح العلوم ، بنگلور نے اس کے فقہی نصوص کو از سر نو دیکھ کر تصحیح بھی کی ہے اور مزید حوالجات سے مزین بھی کیا ہے؛اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔
فقط
محمد شعیب اللّٰہ خان
الجامعۃ الاسلامیۃ مسیح العلوم ، بنگلور
۱۲/ ربیع الاول۱۴۳۷ ھ مطابق۲۴ ؍ڈسمبر ۲۰۱۵ ء