﷽
التقریظ
حضرت مولاناعبدالرحیم صاحب بستوی دامت برکاتہم
( سابق استاذدارالعلوم دیوبند)
حامداًومصلیاً:
عزیزم، مکرم ’’جناب مولانامفتی محمد شعیب اللہ صاحب مفتاحی‘‘ مد فیضہٗ،مہتمم مدرسہ’’ مسیح العلوم‘‘، بنگلور ایک جید الاستعدادعالم ہیں ،تالیف اورتصنیف کااچھا ذوق رکھتے ہیں ،اخبارات اورجرائدمیں ان کے مفید اور تحقیقی مضامین برابرچھپتے ہیں اورمتعددکتابیں زیورِطبع سے آراستہ ہوکرمنظرِعام پرآچکی ہیں اورلوگ ان سے بھرپوراستفادہ کررہے ہیں ،’’کلمۂ حق‘‘ مولاناموصوف کاامتیازی وصف ہے ، ’’رمضان اورجدیدمسائل‘‘مولاناکی ایک وقیع اورمعلومات افزا تصنیف ہے ، اس میں بہت ہی اہم اورضروری مسائل جمع کردیے ہیں ، یہ کتاب ہرگھرمیں رہنے کے قابل ہے، اللہ تعالیٰ اس کوقبولِ تام عطافرمائے ، (آمین)۔
(حضرت مولانا)عبدالرحیم بستوی ( دامت برکاتہم )
خادم ِتدریس، دارالعلوم دیوبند(یوپی)
بہ تاریخ :۱۲/رمضان المبارک ۱۴۱۸ھ