﷽
التقریظ
حضرت مولانامفتی مہربان علی صاحب دامت برکاتہم
استاذمدرسہ امدادالاسلام، ہرسولی(یوپی)
زیرِنظرکتاب’’رمضان اورجدیدمسائل‘‘ اپنے موضوع پرمفید،مؤثر اورتحقیقی کتاب ہے ،بندہ نے اس کامسودہ اضافے کے بعددیکھاہے ،محترم’’ مولاناشعیب اللہ صاحب‘‘ کے دینی اورتحقیقی دیگررسائل وکتب کی طرح ان شاء اللہ یہ کتاب بھی پسندیدہ نگاہوں سے دیکھی اورپڑھی جائے گی،اللہ تعالیٰ شروروفتن سے حفاظت فرمائے اور موصوف کو علمی،عملی ،تقریری ،ظاہری ،باطنی؛ہرنوع کی ترقیات سے نوازتارہے،صدق وصفاکی دولت سے اللہ تعالیٰ ہرصاحبِ ایمان کوحصہ عطا فرمائے،کفرکی ظلمات ختم ہوں ، ایمانی اوراسلامی شعاؤں سے پوراعالم منور ہوجائے ۔
فقط
(حضرت مولانا)مہربان علی بڑوتوی( دامت برکاتہم )
بہ تاریخ :۸/ربیع الثانی ۱۴۱۸ھ ،چہارشنبہ