الاکی اس عنایت وکرم فرمائی کابہت ممنون ہوں گا، والسَّلام
الجواب
حامد اً ومصلیاً :
روزے کی نقل کردہ تعریف : کھانے ،پینے اورجماع سے صبح صادق سے غروب آفتاب تک پرہیز کرنا۔
انجکشن سے (چاہے وہ ۵۰/سی- سی کایااس سے کم زائد کا)اس تعریف میں خلل نہیں آتا، کھانا،پینا بدیہی ہے،انجکشن کوکھاناپینانہیں کہاجاتا،رگ کاٹ کرپانی عروق (رگوں ) میں پہنچا نے سے جوفائدہ حاصل ہوتاہے ، یعنی رگوں کوتراورسیراب کرنا،وہ فائدہ گوپورانہ سہی؛لیکن کافی مقدارمیں ٹھنڈے پانی سے غسل کرنے میں ،غوطہ لگانے،ایرکنڈیشنڈ جگہ میں داخل ہونے،سبز وشاداب مقام پرپہنچ جانے سے بھی حاصل ہوتاہے ؛سراوربدن پر تیل کی مالش سے بھی تیل اندرپہنچتاہے اوررگوں میں تراوٹ پیداہوتی ہے، اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔شدتِ گرمی کی وجہ سے کپڑابھگوکر حالت ِصوم میں سرپرلپیٹنا حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہے ، ظاہرہے کہ مقصد کے خلاف ہے ، یونانی اطبا بعض امراض کے علاج میں بھپارہ دیتے ہیں ، جس سے مسامات کھل کردواکے اثرات اندرداخل ہوتے ہیں اوراکثرمسامات سے ہی پسینے کے راستے امراض باہرآجاتے ہیں اورکبھی مادۂ کثیفہ کو رقیق بناکربہ ضرورتِ اسہال یاپلٹس مادہ خارج کردیاجاتاہے۔
غرض کہ جوفائدہ حلق کی راہ سے دواکوجوفِ معدے میں پہنچانے سے حاصل ہوتاہے، وہی بھپارہ دینے سے حاصل ہوتاہے اوریہ طریقۂ علاج طبِ قدیم میں موجود ہے ،جدیدانکشاف نہیں ، فقہا ومجتہدین اس سے خوب واقف ہیں ؛ مگراس کومفسد ِصوم نہیں قراردیا، آج