﷽
التقریظ
حضرت مولاناخالدسیف اللہ رحمانی زیدمجدہٗ
صدرمدرس دارالعلوم سبیل السلام ،حیدرآباد
شریعت ِاسلامی کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی جامعیت اورابدیت ہے ، زندگی کاکوئی شعبہ نہیں کہ اسلام نے اس کواپنے نورِہدایت سے محروم رکھاہو، عبادات ہویامعاملات ،شخصی زندگی ہویااجتماعی زندگی، اسلام نے کہیں بھی انسانیت کو اندھیرے میں نہیں رکھا، اسی طرح اسلام ایک عہد اورایک دَورکامذہب نہیں ؛ بل کہ وہ قیامت تک انسان کی رہنمائی کافریضہ انجام دیتارہے گا، اس نے انسانی زندگی کے لیے ایسے اصول وقواعد مقررکردیے ہیں کہ ہرعہدمیں اس کی تطبیق کے ذریعے مسائل کاحل تلاش کیا جا سکتاہے اورکیاجاتارہاہے۔
پھرہمارے فقہائے کرام نے ذہانت وبالغ نظری اورفکررَساکے ذریعے قرآن وحدیث سے اخذ واستنباط اورفکرو اجتہاد کاجوعظیم سرمایہ ہدایت کے لیے چھوڑاہے، وہ خودبھی خضرِطریق کادرجہ رکھتاہے اورکم ایسے مسائل ہوں گے کہ جن کی عقدہ کشائی اس عظیم علمی سرمایے سے نہ ہوپاتی ہو؛ اس لیے علما کافریضۂ منصبی ہے کہ وہ ہرعہدکے نئے پیداشدہ مسائل کوحل کریں اورہرزمانے میں علما واربابِ افتا اس فریضے سے عہدہ برآہوتے رہے ہیں ۔ عصرِحاضرنے جونئے مسائل پیداکیے ہیں ، ان میں بہت سے مسائل وہ ہیں ،جوروزہ ورمضان سے متعلق ہیں ،یوں تواس موضوع پر فتاویٰ