گرام وغیرہ میں منتقل کیاجائے ۔
یہ بات معلوم ومسلم ہے کہ ایک سیر’’ ۹۳۳/گرام،۱۲۰/ملی گرام‘‘ کے برابر ہوتاہے اورایک ماشہ’’ ۹۷۲/ملی گرام‘‘ کاہوتاہے ، اس حساب سے پونے دوسیر، تین ماشہ کو گراموں میں تبدیل کرنے سے گیہوں کے حساب سے ایک صدقہ فطر کی صحیح مقدار’’ ایک کلو۶۳۵/گرام،۸۷۲/ملی گرام ہوتی ہے اورمزید احتیاط کے لیے بہترہے کہ’’ ایک کلو۷۵۰/گرام‘‘ دے دیاجائے؛یعنی پونے دو کلو گیہوں یا اس کی قیمت دے دی جائے۔میرے استاذ مولانا مہربان علی بڑوتوی رحمہ اللہ نے بھی ’’امدادالاوزان‘‘ میں یہی تحقیق فرمائی ہے۔
اگر کوئی اس سے زیادہ دے دے، تو جائز ہے؛ البتہ واجب وہی مقدار ہے، جس کا ابھی ذکر کیاگیا ؛یہ مقدار گیہوں کی بیان کی گئی ہے اور اگر جو یا کھجور دینا ہو، تو اس کادوگنا (Double) دینا چاہیے، یعنی ’’ساڑھے تین کلو ‘‘اور اِن مذکورہ چیزوں کے علاوہ کوئی اور چیز مثلاً :چاول دینا ہو،تو یاتو پونے دو کلو گیہوں یا ساڑھے تین کلو جو کی قیمت کے برابر چاول وغیرہ دینا چاہیے ۔
اس لیے اگر پونے دو کلو گیہوں یا ان کی قیمت د ی جائے، تو بہتر اور احتیاط ہے ، ورنہ ایک کلو ۶۳۶گرام گیہوں یا ان کی قیمت دے دیں ،صدقۂ فطر ادا ہوجائے گا اور یہ مقدار گیہوں کی ہے ،اگر جو یا کھجور دینا ہو،تو اس کادُگنا دینا ہوگا؛ یعنی احتیاط پر عمل کرنے میں ساڑھے تین کلو، ورنہ تین کلو ۲۷۲ گرام یا اس کے برابر قیمت۔
روزے کے فدیے کی مقدار
جن صورتو ں میں روزے کے بہ جائے فدیہ دے دینا جائز ہے ،ان میں علما نے