ہے ، اس سے روزہ فاسد ہوگا یا نہیں ؟
اس کے جواب میں علما کے خیالات مختلف ہیں ، عام طور پر علمائے عرب کا رجحان یہ ہے کہ اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے اور اس کی وجہ یہ بیان کرتے ہیں کہ اس کارروائی میں انسان کے جسم میں دوائیاں پہنچائی جاتی ہیں ؛ لہٰذا اس سے روزہ فاسد ہو جائے گا ۔
سعودی عرب کے مشہور دار الافتا ’’ اللجنۃ الدائمۃ ‘‘ کے بڑے بڑے مفتی حضرات، علامہ شیخ عبد العزیز بن باز ، علامہ عبد الرزاق العفیفی اور شیخ عبد اللہ بن غدیان نے اس سوال کے جواب میں لکھا ہے کہ
’’ مستشفی الملک فیصل‘‘ اور ریاض کے فوجی ہسپتال کے مدیر سے اس مسئلے کی نوعیت کو جاننے کے بعد’’لجنۃ ‘‘ کا یہ فتویٰ ہے کہ ڈائلیسس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے ۔(۱)
اور علامہ شیخ محمد بن صالح العثیمین نے اس مسئلے میں تردد کا اظہار کیا ہے اور لکھا ہے کہ
کبھی یہ خیال ہو تا ہے کہ یہ گردے صاف کرنے کا عمل حجامت (پچھنہ لگانے) کی طرح نہیں ہے ، حجامت میں تو خون بدن سے نکالا جاتا ہے اور بدن میں لوٹایا نہیں جاتا اور حدیث کے مطابق حجامت سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے اور ڈائلیسس میں خون کو نکال کر صاف کر کے بدن میں لوٹا یا جاتا ہے ؛لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں اس کے ساتھ کوئی غذائی مادہ بھی جو کھانے پینے سے مستغنی کردینے والا ہو تا ہے ،وہ اس میں شامل ہو؟ پس اگر ایسا ہے، تو اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا؛ لہٰذا جس شخص
------------------------------
(۱) فتاویٰ اللجنۃ الدائمۃ: ۱۰/۱۹۰-۱۹۱