کر کار کو پارکنگ (Parking)سے باہر بلوانا چاہیں ،تو بلوا سکتے ہیںوغیرہ۔
مگر کیا کہیں! ان انسان نما حیوانوں کی صرف اور صرف ایک ہی فکر ہے کہ انسان کسی طرح سے بھی حیوان بن جائیں ، اور وہ کسی طرح بھی جانوروں کی طرح مادر زاد برہنہ ہوکر گھومیں ، اور گھومے نہیں تو کم از کم کپڑے پہننے کے باوجود اس کے وہ اعضا دکھائی دیں، جو اس نے فطری شرم وحیا کی وجہ سے چھپا رکھے ہیں۔
راقم السطور نے چندروز قبل نیٹ (Net)پر پڑھا کہ امریکہ میں دو استانی (Teacheresess) عورتوں نے اناٹومی (Anatomy)مضمون کے خشک ہونے اور طلبہ کے اس میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے،ان کے لیے سامانِ دلچسپی کی یہ صورت نکالی کہ خود برہنہ ہوکر طلبہ کو یہ مضمون پڑھایا، اب آپ ان کی فکری ونظری پستی اور بے عقلی کو دیکھئے کہ اگر استانیاں(Teacheresess) خود برہنہ ہو کرطلبہ کو پڑھائیں،تو طلبہ کی دلچسپی پڑھائے جانے والے مضمون سے ہوگی، یا ان معلمات واستانیوں کے ان اعضا سے جن کو عورتیں فطرتاً اجنبی مردوں کے سامنے چھپاتی ہیں۔ سچ ہے! انسان جب گمراہ ہوتا ہے تو اس کی عقل بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے، اور اس کے فیصلے صحیح الفطرت ،سلیم العقل انسان کے فیصلوں کے بالکل خلاف ہوا کرتے ہیں۔
اب ان حکومتوں نے فُل باڈی اسکریننگ کے فیصلے تو صادر کردیئے، لیکن ہم مسلمانوں کے لیے ایک نیا مسئلہ کھڑا کردیا کہ جن ممالک نے فُل باڈی اسکریننگ کیمرے اپنے ہوائی اڈے پر نصب کیے ، مسلمان ان ممالک کا سفر کرسکتے ہیں یا نہیں؟ اس سلسلے میں جواب یہ ہوگا کہ بلاضرورت ِ شدیدہ اس طرح کے ممالک کا سفر ہرگزنہ