تلخیص جوابات
(۱)
(الف): بہ چند شرائط مزاح جائز ہے۔
(ب): مزاحیہ پروگراموں کا منعقد کرنا جو کئی گھنٹوں پر مشتمل ہو، یا مزاحیہ مشاعرہ منعقد کرنا ناجائز ہے۔
(ج): بہ چند شرائط جائز ہے۔
(د): لطیفہ گوئی یا مزاح نویسی کو پیشہ بنالینا اور اس کی اجرت وصول کرنا بہ چند شرائط جائز ہونا چاہیے۔
(ھ): تفریح طبع کے لیے مزاحیہ ڈرامے کے پروگرام منعقد کرنا جس کا مقصد ہنسنا اور ہنسانا ہوتا ہے ، بہ چند شرائط جائز ہوناچاہیے۔
(و): بہ تکلف قہقہہ لگاتے رہنا اور دیر تک ہنسنے کی کوشش کرتے رہنا شرعاً مکروہ ہے۔
(۲)
(الف): تفریحی کھیل کود کے سلسلے میں فقہاء وعلماء نے قرآن وحدیث سے چند ضوابط اخذکئے ہیں:
۱- ایسا کھیل جس میں کوئی دینی ودنیوی مصلحت ومقصد نہ ہو، نہ اس کی غرض ، غرضِ صحیح ہو، بلکہ محض وقت گذاری ہو تو ایسا کھیل نا جائز ہے۔
۲- ایسا کھیل جس میں کوئی مصلحتِ دنیوی ہو یا اس کی غرض، غرضِ صحیح تو ہو،مگر اس کی