آپریشن(OPERATION) ، اس کی صورتیںاوراحکام
سوال:۱- ایسا عیب جس سے انسان بد ہیئت نظر آتا ہے، اس کی ایک صورت یہ ہے کہ وہ عیب پیدائشی طور پر اس میں موجود ہو، لیکن یہ عام قانون فطرت کے خلاف ہو، جیسے ہونٹ کا کٹا ہوا ہونا، یا ناک کا ٹیڑھا ہونا، یا ہاتھ یا پاؤں میں پانچ کے بجائے چھ انگلیوں کا ہونا وغیرہ، کیا اس عیب کو دور کرنے کے لیے آپریشن کرانا درست ہوگا؟
جواب:۱- ایسا عیب جس سے انسان بدہیئت نظرآتاہے ،جیسے پیدائشی طور پر ہونٹ کٹا ہوا ہونا، یا ناک کا ٹیڑھا ہونا، یا ہاتھ پاؤں میں پانچ کے بجائے چھ انگلیوں کا ہونا، اس طر ح کے عیب کو دور کرنے کے لیے آپر یشن کرانا درست نہیں ہونا چاہیے (۱)، کیوں کہ یہ تغییر فی خلق اللہ میں داخل ہے جوحرام ہے ۔(۲)
سوال:۲- بعض دفعہ پیدائشی طور پر تو کوئی عیب نہیں ہوتا، لیکن اس طرح کا عیب بعد میں کسی حادثہ کی وجہ سے پیدا ہوجاتا ہے، کیا اس کے علاج کے لیے آپریشن کرانا درست ہوگا؟
جواب:۲- بعض دفعہ پیدائشی طور پر کوئی عیب نہیں ہوتا ،لیکن اس طرح کا عیب بعد میں کسی حادثہ کی وجہ سے پیدا ہوجاتا ہے، اس کے علاج کے لیے آپریشن کرانا درست ہوگا، کیوں کہ یہ تغییر فی خلق اللہ نہیں، بلکہ حفظِ خلق اللہ ہے، جس کا بندہ مکلف ہے۔ (۳)
سوال:۳- ایسا عیب جو فطری طور پر پیدا ہوتا ہے، جیسے عمر کے زیادہ ہونے کی