مقالہ
(۲۴؍واں فقہی سمینار[کیرالہ]بتاریخ:۱-۳؍ مارچ ۲۰۱۵ء۱۴۳۶ھ)
قرآن مجید کے متن وترجمہ کی کتابت واشاعت سے متعلق بعض مسائل
///
بغیر متن کے ترجمۂ قرآن کی اشاعت
(۱) ســـوال:(الف): کیا کسی زبان میں (متن قرآن کے بغیر) تنہا ترجمۂ قرآن کی اشاعت درست ہے؟
(ب) : اگر یہ اشاعت ناجائز ہے تو اسے خریدنے، تقسیم کرنے اور ہدیہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
(ج): اگر یہ اشاعت درست ہے تو بے وضو اسے چھونے کا کیا حکم ہے؟
(۱) جـــواب:(الف): کسی زبان میں متن قرآن کے بغیر تنہا ترجمۂ قرآن کی اشاعت باجماعِ امت حرام اور باتفاقِ ائمہ اربعہ ممنوع ہے(۱)، عامۃ الناس خالی از قرآن سمجھ کر ہرگز اس کے مس کے لیے وضو کا انتظام نہ کریں گے، تو ایسا ترجمہ شائع کرنا سبب ہوگا ایک امر غیر مشروع کا، اور غیر مشروع کا سبب غیر مشروع ہے، اور مثلاً