(۳) سیاحت وتفریح
سوال:۳- موجودہ دور میں سیاحت ایک مستقل صنعت بن چکی ہے، بلکہ بعض ممالک کی آمدنی کے لیے سیاحت بنیادی وسیلہ کا درجہ رکھتا ہے، اس لیے موجودہ دور میں سیاحت کو بڑی اہمیت حاصل ہوگئی ہے، اس تناظر میں حسبِ ذیل اُمور دریافت طلب ہیں:
[الف]:تفریحی مقصد کے لیے ایک شہر سے دوسرے شہر ، اور ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر کرنا جائز ہے یا نہیں؟ جب کہ اس میں کثیر رقوم کاصرفہ بھی ہوتا ہے۔
[ب]: کیاایسے سفر میں بال بچوں کو ساتھ رکھنا درست ہے، جب کہ بعض علاقوں کا سفر جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کے نقطۂ نظر سے پُر خطر ہوتا ہے؟
[ج]: جس مقام پر مختلف علاقوں کے لوگ سیاحت کی غرض سے آتے ہیں، وہاں عموماً بعض غیر شرعی باتیں بھی دیکھنے میں آتی ہیں، ایسی جگہوں میں از راہِ تفریح جانا، وہاں جانے والوں کے لیے سواری کرایہ پر لگانا، اور ایسے مقام پر اشیائے خورد ونوش فروخت کرنے کے لیے دکان لگانے کا کیا حکم ہے؟
[د]: آج کل ٹور پر لے جانے کے لیے مختلف تجارتی کمپنیاں قائم ہیں، جو آمد ورفت کے لیے ٹکٹ او رقیام کے لیے سہولتوں کا نظم کرتے ہیں، سفر کرنے والے حضرات مختلف قسم کے ہوتے ہیں، بعض وہ بھی ہوتے ہیں جو سیاحتی مقامات پر دادِ عیش دینے کے لیے جاتے ہیں، نیز شراب اور دوسری برائیوں میں مبتلا ہوتے ہیں، بعض کا مقصد مندروں، تیرتھ گاہوں اور چرچوں کی زیارت کرنا، اور وہاں اپنے طریقوں کے مطابق