مدت پر پوری قیمت ادا کردینے ) کے بعد ، چوں کہ بلڈر معاہدہ کے مطابق اس زمین کا مالک ہوجائے گا، اور مالک کی طرف سے آگے اس زمین کو بیچنے کی اجازت بھی ہے، کو ئی مانع موجود نہیں ، تو رفعِ موانع قبضے کے لیے کافی ہوگا ، اور بار بار رجسٹری میں آنے والے خرچ سے بچنے کے لیے بلڈر اپنے نام رجسٹری نہ کراتے ہوئے، اصل مالک کے نام سے ڈائریکٹ گاہکوں کے نام رجسٹری کرادیتا ہے، تو اس کا یہ عمل جائز ودرست ہوگا(۱۰) ، ورنہ نہیں۔
حقوق کی بیع کی بعض صورتیں
حقوق کی بیع سے متعلق سوالوں کے جوابات دینے سے پہلے یہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ہم حقوق کی قسموں کا استحضار کرلیں، پھر یہ غور کریں کہ جن حقوق کی بیع سے متعلق سوالات کیے گئے ، وہ حقوق کی کس قسم میں داخل ہیں، تاکہ ان پر حکم شرعی کا ترتُّب آسان ہوجائے۔
حقوقِ مجردہ کی قسمیں:
جن حقوق کا عوض لینے پر فقہاء نے بحث کی ہے ان کا استقراء کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان حقوق کی دو قسمیں ہیں:
۱- شرعی حقوق: حقوقِ شرعیہ سے مراد وہ حقوق ہیں جن کا ثبوت شارع کی طرف سے ہوا ہے، قیاس کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے، یعنی اُن کا ثبوت اصحابِ حقوق کے لیے شارع کی طرف سے نص جلی یا نص خفی کی بنا پر ہوا ہے، اگر نص نہ ہوتی تو وہ حق ثابت نہ