ویلنٹائن ڈے (VALENTINEDAY) منانا شرعاً ممنوع ہے !
امتِ مسلمہ کی اپنی ایک تہذیب وثقافت ہے ، جس سے اس کا امتیاز واختصاص قائم ہے ، اس کے لیے عید وتہوار کے دن بھی شریعت کی طرف سے مخصوص ومتعین ہیں، اس لیے اس کے لیے نہ تو دوسروں کی تہذیب وثقافت کو اختیار کرنا جائز ہے ، اور نہ ان کے تہواروں او ر رسموں میں شرکت کی اجازت ۔
ویلنٹائن ڈے (یومِ عاشقاں)ایک ایسے شخص کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جس نے احیائِ تقاضۂ فطری کی خاطر اپنی جان ضائع کی تھی ، جب کہ شریعت ان پاک نفوس کے ایامِ شہادت کو بھی بطورِ یاد وعید منانے کی اجازت نہیں دیتی ، جنہونے احیاء دین کی خاطر اپنی جانیں دیدیں۔ اس لیے ویلنٹائن ڈے (یومِ عاشقاں) منانا نقلاً، إجماعاً اور عقلاً بالکل جائز نہیں ہے۔ (تلخیص از فتاویٰ اشاعت العلوم اکل کوا)