معاہدہ کے مطابق اس زمین کا مالک ہوجائے گا، اور مالک کی طرف سے آگے اس زمین کو بیچنے کی اجازت بھی ہے، کو ئی مانع موجود نہیں ، تو رفعِ موانع قبضے کے لیے کافی ہوگا، اور بار بار رجسٹری میں آنے والے خرچ سے بچنے کے لیے بلڈرکا اپنے نام رجسٹری نہ کراتے ہوئے، اصل مالک کے نام سے ڈائریکٹ گاہکوں کے نام رجسٹری کرادینا جائز ودرست ہوگا۔
حقوق
۱- مذکورہ مروجہ معروف حقوق کے بدلہ میں عوض لینا شرعاً درست نہیں ہے۔
۲- اگر کسی نے اس طرح عوض لے لیا ، تو دوبارہ اس کے مالک کو واپس لوٹادے۔
۳- حقوقِ مذکورہ کو محض عرف کی بنا پرمالِ متقوم کی حیثیت دے کر اُن کی خرید وفروخت کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔
طویل مدتی کرایہ
۱- طویل مدتی کرایہ داروں کو شرعاً کرایہ دار ہی کے درجہ میں ماناجائے گا، مالک کے درجہ میں نہیں۔
۲- اس طرح کی دکانوں اور مکانوں میں کرایہ دار کی وفات کے بعد وارثین کا حق نہیں ہوگا۔
۳- اگر کوئی وارث اصل مالک مکان یا دکان سے ڈیل کرکے کرایہ داری کا معاملہ اپنے نام کرالے، تو اس کا یہ عمل شرعاً درست ہوگا۔
۴- کرایہ دار کے لیے مکان خالی کرانے کا معاوضہ لینا شرعاً درست نہیں، اور نہ اس