۹- ایسی صورت میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ سیاسی جماعت کا قائم کرنا درست نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ دفعِ ضرر جلبِ منفعت سے اَولیٰ ومقدم ہے۔
۱۰- (الف): خواتین انتخابات کے موقع پر اپنا حق رائے دہی(ووٹ) کا استعمال کرسکتی ہیں،بشرطیکہ پردہ اور دیگر امور شرعیہ کا لحاظ وخیال کریں،ورنہ ارتکابِ معصیت سے ووٹ کا ترک افضل ہے۔
(ب): عورتوں کے لیے بطور امیدوار کھڑا ہونا غیر مستحسن ہے، لیکن اگر ضروریاتِ شرعیہ کی رعایت کے ساتھ کونسل یا اسمبلی کی شرکت ممکن ہو تواس میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
(ج): عورتیں قانون ساز اداروں کی ممبر بن سکتی ہیں، البتہ ضروریاتِ شرعیہ کی رعایت بھی لازم ہوگی۔
بیع وفاء
۱- یہ معاملہ جو بیع کے عنوان سے خاص قید وبند کے ساتھ ہوتا ہے شرعاً منعقد اور درست ہے، اور ایسی بیع کے حکم میں ہے، جو اپنے بعضے احکام میں مفید اور بعض میں غیر مفید ہے۔
(الف): بیع وفا کی صورت میں یہ شرط کہ بعد میں کسی دوسرے سے نہ بیچا جائے فروخت کنندہ ہی سے بیچا جائے، یہ شرط، شرطِ لازم ہے، اور کسی دوسرے کو بیچنا جائز نہیں ہے۔
(ب): مالک اول کو بیچنے میں سابق ادا کردہ قیمت ہی لازم ہوگی، اس سے زائد کا مطالبہ درست نہیں ہوگا۔