مقالہ
(۲۱؍ واں سمینار،[اندور، ایم پی]:۳-۵؍ مارچ ۲۰۱۲ء )
شقاق بین الزوجین کی وجہ سے فسخ نکاح
خلع (TRANSACTION)
سوال:۱- خلع کی فقہی واصطلاحی تعریف کیا ہے؟
جواب:۱- صاحبِ’’ تنویر الابصار‘‘محمد بن عبد اللہ بن احمد بن محمد بن ابراہیم تمرتاشی رحمہ اللہ خلع کی تعریف یوں فرماتے ہیں : ’’ خلع یا اس طرح کے کسی اور لفظ سے نکاح کو ختم کردینا جو عورت کے قبول کرنے پر موقوف ہو‘‘۔(۱)
عبد اللہ بن محمود بن مودود الموصلی الحنفی رحمہ اللہ اپنی کتاب ’’ الاختیار لتعلیل المختار‘‘ میں خلع کی تعریف ان الفاظ میں فرماتے ہیں: ’’عورت کے عطا کردہ مال کے عوض رشتۂ زوجیت کو ختم کرنا‘‘۔(۲)
فقیہ ،عالم بن علاء الاندریتی رحمہ اللہ’’ تاتارخانیہ‘‘ میں بحوالہ سغناقی رقم طراز ہیں: ’’مرد کا ملکِ نکاح کے مقابلہ عورت سے مال لے کرلفظ خلع کے ذریعہ اسے نکاح سے جدا کردینا‘‘ خلع ہے۔(۳)
علامہ وہبی سلیمان غاوجی خلع کو ان الفاظ سے تعبیر کرتے ہیں:’’ ملکِ نکاح کے