تلخیص جوابات
ووٹ
۱- شرعاً ووٹ کی حیثیت شہادت، شفاعت (سفارش)اور وکالت کی سی ہے۔
۲ - (الف): باعتبار حیثیتِ شہادت بعض حالات میں ووٹ( حق رائے دہی) کا استعمال واجب ہے۔
(ب): باعتبار شفاعت و وکالت ووٹنگ امرِمستحب ہے۔
۳- عام حالات میں اسلامی مزاج کے مطابق عہدہ واقتدار کی طلب غیر مستحسن ہے، اور مخصوص حالات میں واجب ہے۔
۴- جن غیر مسلم ومسلم ملکوں میں قانون ساز ادارے مخالف شرع قوانین بناتے ہیں وہاں مسلمانوں کے لیے ان اداروں کا ممبر بننا درست ہونا چاہیے۔
۵- جو مسلم ممبر قانون ساز اداروں کے رکن منتخب ہوتے ہیں ،تو حلف لیتے وقت وہ دل میں صرف انہی دفعات کی نیت (توریہ) کرے جوموافقِ شرع ہیں۔
۶- بائبل کی جوباتیں غیر محرف ہیں، حلف لیتے وقت دل میں صرف ان کی نیت(توریہ) کرے، نہ کہ محرف کی۔
۷- ایسی پارٹیوں میں شریک ہونا، ان کی طرف سے انتخاب لڑنا اور ان کی حکومت میں شامل ہونا باعتبار عموم درست ہونا چاہیے۔
۸- اس طرح کی پارٹیوں میں شرکت اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں تعاون کے مترادف ہے، جو شرعاً ممنوع ہے۔