مباح بلکہ یہ قوم وملت کی اجتماعی ، معاشی اور دفاعی ترقی کے لیے ضرورت بن چکی ہے، اس لیے کہ:
آج مسلم قوم کو… ضرورت ہے ، اچھے دین دار ، ایمان دار ، مخلص ڈاکٹروں کی ،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار ، مخلص ، فارمیسٹوںاور کیمسٹوں کی ،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار، ایمان دار ، مخلص ٹیچروں اور پروفیسروں کی،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار، مخلص انجینئروں کی،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار، ایمان دار، مخلص ماہرینِ اقتصادیات کی،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار ، مخلص ماہرینِ سیاست کی ،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار ،مخلص سائنس دانوں کی،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار، مخلص ججوں کی،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار، مخلص اہلِ صحافت کی ،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار، مخلص کاشت کاروں کی،
اسے ضرورت ہے اچھے دین دار ، ایمان دار، مخلصین منتظمین کی،
اور قوم کی یہ ضرورتیں اسی صورت میں پوری ہوسکتی ہیں ، جب کہ ہم دینی ماحول میں ، نونہالانِ قوم وملت کو ، ان کے دین کی اساسی وبنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے لیے عصری تعلیم کا معقول انتظام کریں گے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج اس فریضے سے غافل ہوکر مسلمان دوسری قوموں کے دستِ نگر بنے ہوئے ہیں، اور ان سے مرعوب ہیں۔
محترم سامعین! قوم وملت کی اسی ضرورت کو پورا کرنے اور اپنے فرض سے سبک