عمر رضی اللہ عنہ نے سرد ہوا والی رات میں نماز کی اذان دی تو کہا: سنو! ڈہروں میں نماز پڑھو ، پھر کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات ٹھنڈی ہوتی یا بارش والی ہوتی تو مؤذن کو حکم دیتے تھے کہ وہ کہے : اے لوگو! ڈیروں میں نماز پڑھو۔ (سنن أبي داود :ص/۱۵۲)
(۵) معاشرہ میں جو افراد بیت اللہ کا حج نہیں کرسکتے ان کی مالی حالت مصارفِ حج کی متحمل نہیں ہے، تو شارع نے ان سے فریضۂ حج کوساقط فرمایا، اور ارشاد ہوا: {وللّٰہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا}۔ اور لوگوں کے ذمہ ہے حج کرنا اللہ کے لیے اس مکان کا یعنی اس شخص کے ذمہ جو وہاں تک پہنچنے کی طاقت رکھتا ہو۔
(سورۃ آل عمران : ۹۶)
(۶) معذور ومجبور افراد کے حق میں فریضۂ جہاد کی شرکت کو ساقط کردیا گیا ، اور ارشاد ہوا:{لا یستوي القٰعدون من المؤمنین غیر اولي الضرر والمجاھدون في سبیل اللّٰہ باموالہم وأنفسھم} ۔ مسلمانوں میں بلاعذر گھر بیٹھ رہنے والے اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور اپنی جان سے جہاد کرنے والے برابر نہیں ہوسکتے۔
(سورۃ النساء : ۹۵)
(۷) بھول کر کھاپی لینے کی صورت میں روزہ نہ ٹوٹنے کا حکم۔ عن أبي ھریرۃ عن النبي ﷺ قال : ’’ إذا نسي فأکل أو شرب فلیتم صومہ نائمًا أطعمہ اللّٰہ وسقاہ ‘‘ ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: جب کوئی شخص بھول کر کھاپی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کرلے ،کیوںکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا۔ (صحیح بخاري :۱/۲۵۹)
(۸ ) نماز میں بندہ جن ارکان کو اداکرنے سے عاجز ہو، ان میں اسے اس بات کی اجازت دیناکہ جس طرح اور جس قدر ارکان اداکرسکتے ہو، کرو، ورنہ اشارے سے نماز پڑھو۔عن عمران بن حصین قال : کانت بي بواسیر فأتیت رسول اللّٰہ