خبر کردے، کیوںکہ عدمِ اطلاع کی صورت میں ضر رِ عام کا اندیشہ ہے۔
’’ یتحمل الضرر الخاص لدفع ضرر عام ‘‘ ۔
سوال: ۶- اگر کسی عورت کو ناجائز حمل تھا، اس عورت سے بچہ پیدا ہوا، اور وہ اس نومولود کو کسی شاہراہ ، یا پارک ، یا کسی اور مقام پر زندہ حالت میں چھوڑ کر چلی آئی، تاکہ سماج میں بدنامی سے بچ جائے، اس نے ڈاکٹر سے رابطہ قائم کیا، اور ڈاکٹروں کو اس صورتِ حال کی خبر دی، تو ایسی صورت میں ڈاکٹر کی کیا ذمہ داری ہے؟ کیا وہ اس عورت کی راز داری کرے، اور اس کے غلط اِقدام کے بارے میں کسی کو خبر نہ دے؟ یا اس کا فریضہ بنتا ہے کہ وہ اس معصوم زندہ بچے کے بارے میں حکومت کے متعلقہ محکمے کو باخبر کردے؟
جواب: ۶- اگر کسی عورت کو ناجائز حمل تھا ، اس عورت سے بچہ پیدا ہوا، اور وہ اس نو مولود کو کسی شاہراہ ، پارک یا کسی اور مقام پر زندہ حالت میں چھوڑ کر چلی آئی، تاکہ سماج میں بدنامی سے بچ جائے، اس نے ڈاکٹر سے رابطہ قائم کیا، اور ڈاکٹر کو اس صورتِ حال سے باخبر کیا، تو ایسی صورت میں ڈاکٹر کی ذمہ داری ہے کہ معصوم بچے کی حفاظت کے پیشِ نظر، حکومت کے متعلقہ محکمے کو، یا کسی بھی حفاظتی تنظیم کو خبر کردے، اس میں مقصود عورت کی پردہ داری ہے، اور اس کے جرم کا اِفشا نہیں ہونا چاہیے۔
سوال: ۷- ایک شخص شراب کا ، یا کسی اور نشہ آور چیز کا بہت بری طرح عادی ہے، اور اپنی اس بری عادت کو خواہش کے باوجود نہیں چھوڑ رپارہاہے، اس شخص نے یا اس کے گھر والوں نے ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر سے اس مریض کا علاج کرانے کے لیے رابطہ قائم کیا، ڈاکٹر نفسیاتی علاج کے مختلف طریقے مریض پر آزما چکا، لیکن اسے کامیابی نہیں مل سکی، اور یہ شخص برابر شراب یا منشیات کا رسیا رہا، اس ماہر نفسیات ڈاکٹر