میں اس بات کی وضاحت مطلوب ہے کہ ایسے اُمور کے سلسلے میں حکومت یا متعلق ادارے کی ہدایت پر عمل کرنا کس درجے میں مطلوب ہے؟
جواب :۱۰- ایسے اُمور کے سلسلے میں حکومت یا متعلق ادارے کی ہدایت پر عمل کرنا شرعاً واجب ہے۔(۱۳)
سوال :۱۱- مختلف مشینی اشیاء شعاعوں کو جنم دیتی ہیں، جو انسانوں اور جانداروں، نیز ماحول کے لیے سخت نقصان کا باعث ہوتی ہیں، جیسے: فریج، واشنگ مشین، ایئر کنڈیشن، ٹی وی، خاص کر موبائل وغیرہ، چنانچہ یہ بات مشاہدے میں ہے کہ جب سے موبائل کے استعمال کی کثرت ہوئی ہے، پرندے ناپید ہوتے جارہے ہیں، حالانکہ ماحول کے تحفظ میں پرندوں اور کیڑے مکوڑوں کا بھی حصہ ہے، ایسی چیزوں کا استعمال- بالخصوص ضرورت سے زیادہ استعمال کس حد تک درست ہے؟
جواب :۱۱- کسی بھی چیز کا استعمال زائد از ضرورت بنگاہِ شرع محمود وپسندیدہ نہیں ہے، بلکہ یہ اِسرافِ مال(۱۴) وضیاعِ وقت میں داخل ہونے کی وجہ سے شرعاً ممنوع ہوگا۔(۱۵)
سوال :۱۲- جو چیزیں ماحول کا تحفظ کرتی ہیں، ان میں پیڑ پودوں کو بڑی اہمیت حاصل ہے، یہ نقصان دہ گیس کو ہضم کرکے ہمارے لیے قابلِ استعمال بناتے ہیں، تو قابلِ استفسار امر یہ ہے کہ:
الف: بلاضرورت جنگلات کو کاٹنے اور کھیتوں کو زیادہ سے زیادہ پیسوں کے حصول کے لیے پلاٹس بناکر آبادیوں کو بسانا کیسا ہے؟
ب: اسلام کی نظر میں درخت لگانے اور کاشت کاری کرنے کی کیا اہمیت ہے؟ جس