وجہ سے چہرہ پر جھریاں پیدا ہوجانا، یا کسی کی ناک کا پیدائشی طور پر زیادہ کھڑی نہ ہونا وغیرہ، اس نوعیت کے عیب کو دور کرنے کے لیے آپریشن کرانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۳- ایسا عیب جو فطری طور پر پید اہوتاہے ،جیسے عمر کے زیادہ ہونے کی وجہ سے چہرے پر جھریا ں پیداہوجانا، یا کسی کی ناک کا پیدائشی طور پر کھڑانہ ہونا، اس نوعیت کے عیب کو دور کرنے کے لیے آپریشن کرانا جائز نہیں ہوگا، کیوں کہ اس طرح کا آپریشن دفعِ ضرورت وحاجت کے لیے نہیں کیا جاتا، بلکہ اس کا مقصد اَہواء وشہواتِ ناس کی تکمیل ہوتی ہے ، اور یہ مشروع نہیں۔ (۴)
سوال:۴- کسی انسان کے جسم میں پائے جانے والے عیب کی وجہ سے اسی کے جسم کے کسی حصہ کا گوشت یا چمڑا یا ہڈی یا کوئی دوسرا جز اسی کے جسم کے دوسرے حصہ میں لگایا جائے، تاکہ وہ عیب دور ہوجائے، یا کسی بیماری کے ازالہ کے لیے ایساکیا جائے، تو کیا یہ صورت جائز ہے؟
جواب:۴- کسی انسان کے جسم میں پائے جانے والے عیب کی وجہ سے، اس کے جسم کے کسی حصے کا گوشت، یا چمڑا،یا ہڈی، یا کوئی دوسرا جز، اسی کے جسم کے دوسرے حصے میں لگایا، تاکہ وہ عیب دور ہوجائے، دوحال سے خالی نہیں: یا تو عیب پیدائشی ہوگا، یا کسی حادثہ یا مرض کی وجہ سے پیدا ہواہوگا، پہلی صورت میں آپریشن درست نہیں ہوگا ، کیوں کہ یہ تغییر فی خلق اللہ میں داخل ہے، جو شرعاً ممنوع ہے(۵)، اور دوسری صورت میں شرعاً جائز ہوگا، کیوں کہ تغییر فی خلق اللہ نہیں، بلکہ حفظ ِخلق اللہ ہے، جس کا بندہ مامور ومکلف ہے۔(۶)
سوال:۵- جسمانی عیوب ونقائص دور کرنے کے لیے کسی طرح کی پلاسٹک