’’أبغض الناس إلی اللّٰہ ثلاثۃ ؛ ملحد في الحرم ، مبتغ في الإسلام سنۃ الجاہلیۃ ، ومطلب دم امرئ مسلم بغیر حق لیہریق دمہ ‘‘ ۔ رواہ البخاري ۔ (مشکوۃ المصابیح : ص/۲۷ ، باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تین لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے زیادہ مبغوض اور ناپسندیدہ ہیں:( ۱)محارمِ خداوندی کی بے عزتی کرنے والا۔ (۲)اسلام میں جاہلیت کی رسم و رَواج کا طالب۔ (۳)ناحق کسی مسلمان کے خون کا طالب۔
اس لیے نئے سال کی آمد پر پٹاخے پھوڑنا، تالیاں بجانا، سیٹیاں بجانا، ناچ گانا کرنا، Happy New Year کہنا، یا نئے سال کی مبارک بادی پر موبائل سے SMS کرنا، جیساکہ نیو ایئر کے موقع پر اہلِ مغرب کی دیکھا دیکھی مسلمانوں کا جدید تعلیم یافتہ اور فیشن کا دل دادہ طبقہ کرتا ہے، یہ سب غیرشرعی رسمیں ہیں، اس سے کلی طور پر اجتناب، دینی و شرعی فریضہ ہے، لہٰذا مسلمان اس طرف توجہ دیں!قرآن کریم میں اللہ رب العزت کا فرمان ہے: {یٰٓا ایہا الذین اٰمنوا قوٓا انفسکم واہلیکم نارًا} ۔ اے ایمان والو! بچاؤ اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو آگ سے۔
(سورۃ التحریم :آیت:۶پ:۲۸)