ہے، دینی کام کرنے والے لوگوں کوچاہیے کہ وہ اپنے کام کے ساتھ لفظ ’’ہی‘‘ لگانا چھوڑدیں، کیوں کہ اس سے امت بڑا نقصان اٹھا چکی ہے، اگر ہم مزید نقصان سے بچنا چاہتے ہیں ، تولفظ ’’ بھی‘‘ کو اپنائیں، اور یہ کہا کریں کہ:
’’ جوکام مدارس کررہے ہیں وہ بھی دین ہے، جو کام خانقاہیں کررہی ہیں وہ بھی دین ہے، جو کا م تبلیغ کررہی ہے وہ بھی دین ہے، جوکام مختلف دینی ، سماجی تنظیمیں اور ادارے کررہے ہیں وہ بھی دین ہے۔‘‘
اگر ہم ’’ ہی ‘‘ کو چھوڑ کر ’’بھی ‘‘ کو اپناتے ہیں ،تو تمام دینی ادارے اور اس سے متعلق افراد ایک دوسرے سے قریب ہوں گے، جس سے ہر ایک کے کام کو تقویت پہنچے گی، اورہر ایک اپنے کام کے مقاصد ونتائج کو اپنی آنکھوں سے بہت جلد دیکھ لے گا۔
عزیزو!! تبلیغ وتعلیم سے متعلق یہ چند باتیں ذہن میں آئیں جو آپ حضرات کے سامنے پیش کی گئیں، اللہ پاک مجھے اور آپ کو دین کی صحیح سمجھ اور اس پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
وآخر دعوانا أن الحمد للہ رب العالمین!