سوال :۲- گاڑیاں ایک اہم ضرورت ہیں، لیکن اِن کے لیے بھی ایندھن مطلوب ہے، یہ ایندھن ڈیزل، پٹرول اور کئی قسم کی گیسوں کی شکل میں قابلِ استعمال ہوتا ہے، اور اب اس میدان میں بھی شمسی توانائی کو قابلِ استعمال بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ڈیزل میں بہت زیادہ، اس سے کم پٹرول میں اور اس سے بھی کم گیس میں دھواں خارج ہوتا ہے، ایسی صورت میں حکومت کی طرف سے ڈیزل کے استعمال کی ممانعت کردی جائے، یا کسی خاص گاڑی کے لیے گیس ہی کے استعمال کو لازم کردیا جائے، تو عوام کے لیے اس قانون پر عمل کرنا شرعاً واجب ہوگا یا نہیں؟ اور اگر حکومت کی طرف سے کوئی ہدایت نہ ہو، تب بھی لوگوں کو ضرر سے بچانے اور ماحول کو پاک وصاف رکھنے کے لیے کم آلودگی پیدا کرنے والے ایندھن کو ترجیح دینے کی شرعاً کیا حیثیت ہوگی؟
جواب :۲- جی ہاں! عوام کے لیے اس قانون پر عمل کرنا لازم ہوگا،اور اگر حکومت کی طرف سے کوئی ہدایت نہ ہو، تب بھی لوگوں کو ضرر سے بچانے اور ماحول کو پاک وصاف رکھنے کے لیے کم آلودگی پیدا کرنے والے ایندھن کو ترجیح دینا صاحبِ وسعت پر لازم ہوگا۔(۲)
سوال :۳-روشنی کے حصول کے لیے اس وقت جو ذریعہ استعمال کیا جاتا ہے، وہ بنیادی طور پر الیکٹرک اور اس کے نہ ہونے کی صورت میں جنریٹر ہے، جنریٹر مٹی کے تیل سے بھی چلتا ہے اور ڈیزل پٹرول اور گیس سے بھی ، مٹی کے تیل اور ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر بہت زیادہ دھواں چھوڑتے ہیں، اور بہت سی جگہوں پر حکومت کی طرف سے اس کے استعمال کی ممانعت بھی ہوتی ہے، کیا ایسی صورت میں شرعاً کم دھواں پیدا کرنے والے ایندھن کا استعمال واجب ہوگا؛ تاکہ ماحول کو اس کے نقصان سے بچایا جاسکے؟