گاہوں اورچرچوں کی زیارت کرنا اور وہاں اپنے طریقوں کے مطابق عبادت کرنا ہوتا ہے، ان کی آمد ورفت کے لیے ٹکٹ اور قیام کی سہولت کی غرض سے ٹورکمپنی قائم کرنا اعانت علی المعصیت کی وجہ سے مکروہِ تحریمی ہونا چاہیے، اور ان کے علاوہ کے لیے جائز ودرست ہے۔
(۴)
دستاویزی ، تاریخی اور تعلیمی مقاصد کے لیے فلم بنانا ، تاکہ مشہور وعبقری شخصیات اور تاریخی مقامات کو اسکرین پر دیکھ کر ، طلباء کو اس مضمون میں زیادہ سے زیادہ ادراک پیدا ہوسکے ، اس وقت جائز اور درست ہے جب کہ اس میں ذی روح اور جانداروں کی تصویر سازی وتصویر کشی نہ کی گئی ہو، کیوں کہ ذی روح کی تصویر کشی اور تصویر سازی بلا ضرورتِ شدیدہ حرام ہے۔
(۵)
(الف ، ب): اگر کارٹون ذوی الارواح کی ہیئت پر ہے تو اس کا بنانا جائز نہیں ہے، اور اس کا شماربھی ممنوع تصویر سازی میں ہوگا،نیز ذوی الارواح کا کارٹون بنانا اور اس کو ذریعۂ آمدنی بنانا اور اس مقصد کے لیے ملازمت کرنا بھی شرعاً جائز اور درست نہیں ہوگا۔
(۶)
بہتر کاموں کی ترغیب اور معاشرہ کے مفاسد پر تنقید کے لیے ڈرامے اسٹیج کیے جاسکتے ہیں ، بشرطیکہ اس میں ضروریاتِ دین وعقائد پر زد نہ پڑتی ہو، اور محرماتِ شرعیہ میں