موجودہ دور میں کرنسی کی شرعی حیثیت
۱؍… دیون کو سونے چاندی کی قیمتوں سے اشاریہ سے وابستہ کرنا عامۃ الناس کے لیے قابلِ عمل نہیں ہے، اور ربوا وقمار کے دروازے کو کھولنے کا ذریعہ ہے۔
۲؍… دوسری صورت کا حکم بھی پہلی صورت ہی کی طرح ہے، البتہ اگر مہر وغیرہ کا تقرر عین سونا یا چاندی میں کیا جائے ، اور ادائیگی کے وقت مقررہ مقدار یا روپیوں کی شکل میں اس کی جو قیمت بھی بنتی ہو ، اس کو ادا کیا جائے ، تو یہ عمل بلا تأمُّل جائز ودرست ہوگا۔
کاروبار میں والد کے ساتھ اولاد کی شرکت
۱؍… لڑکوں کی حیثیت والد کے ساتھ معاون کی ہوگی۔
۲؍…یہ شق تین صورتوں پر مشتمل ہے ، جو بالتفصیل جوابات میں مذکور ہیں ، ان میں سے پہلی اور تیسری صورت میں معاون اور دوسری صورت میں شریک ہوں گے۔
۳؍… کاروبار پر لڑکے کی ملکیت ہوگی نہ کہ باپ کی۔
۴؍… تمام مال باپ کا شمار ہوگا۔
۵؍… کاروبار اس لڑکے کی ملکیت شمار ہوگاجس نے سرمایہ لگاکر دوبارہ کاروبار شروع کیا۔
ایام قربانی میں کس مقام کا اعتبار ہوگا؟
۱؍…قربانی کے لیے وقت وجوبِ ادا کاسبب ہے اور نفسِ وجوب کا سبب صاحبِ نصاب ہونا ہے۔
۲؍… ایامِ قربانی میں مقامِ قربانی کا اعتبار ہوگا نہ کہ مضحِّی کے مقام کا۔
۳؍… ختمِ وقتِ قربانی میں مقامِ قربانی ہی کا اعتبار ہوگا، لہذا مضحِّی کے یہاں ۱۲؍ ذی الحجہ اور مقامِ اضحیہ میں ۱۳؍ ذی الحجہ ہو ، تو۱۳؍ ذی الحجہ کو قربانی کرنا درست نہیں ہوگا۔