کی خوش خبری وغیرہ ہے، کو الہامی کتابیں تسلیم کرنا۔ یا جن شخصیتوں کو وہ خدا کا اوتار مانتے ہیں اُنہیں یقینی طور پر اللہ کا پیغمبر کہنا جائز ودرست نہیں ہے۔
۸- [الف]: عیسائی مشنریز کی اسکولوں میں مسلمانوں کا اپنے بچوں کو بغرض تعلیم بھیجنا، داخلہ لینا، بالکل جائز نہیں ہے۔ مسلمانوں کو اپنے علاقوں میں ایسے اسکولوں کی حوصلہ افزائی سے بالکلیہ اجتناب برتنا چاہیے ۔ اور اہلِ خیر حضرات وہمدردانِ قوم وملت(علماء وعوام) کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں متبادل معیاری تعلیمی درس گاہوں کے قیام پر مکمل توجہ دیں!
[ب]: اہلِ کتاب خاتون سے نکاح کرنے کی صورت میں اس کے وہی حقوق ہوں گے ،جو مسلمان بیوی کے ہوتے ہیں۔ نکاح کے بعد اہل کتاب خاتون کے حقوق سے راہِ فرار اختیار کرنا ، اور بلا ضرورتِ شدیدہ اُسے طلاق دینا جائز ودرست نہیں ہے۔اسی طرح شوہر اپنے گھر میں اہل کتاب خاتون کو اس کی مذہبی عبادت سے نہیں روک سکتا، البتہ اظہارِ شعائر،اعلانِ منکر، نصبِ تماثیل اور ضربِ ناقوس سے منع کرسکتا ہے۔
[ج]: مسلمانوں کو ایسے اداروں میں خدمت کرنے اور اُن کی خدمات سے استفادہ کرنے سے حتی الامکان اجتناب کرنا لازم وضروری ہے۔