احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
نیز عورت کو شوہر کی مرضی کے خلاف باہر نکلنا بھی جائز نہیں اور اس بارے میں کسی کی اطاعت بھی جائز نہیں ۔ (۱۵) حضرت عمررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منع فرمایا ہے کہ عورتوں سے بغیر شوہروں کی اجازت کے بات چیت کی جائے ۔(طبرانی) (۱۶) اور حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے مرسلاً روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتیں اپنے محرموں کے سوااور مردوں سے بات نہ کریں ۔ (رواہ ابن سعد) (۱۷)حضرت عمار بن یاسررضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تین شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہوں گے (۱)دیوث(۲)مردانی شکل بنانے والی عورتیں (۳) اور ہمیشہ شراب پینے والا صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ دیوث کسے کہتے ہیں ؟ فرمایا کہ جس کو اس کی پرواہ نہ ہو کہ اس کی گھروالی عورتوں کے پاس کون آتا ہے کون جاتا ہے ۔ (طبرانی فی الکبیر) (۱۸)حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک عورت قبیلہ مزینہ کی زیب وزینت کے لباس میں (یعنی بناؤ سنگار کے ساتھ) مٹکتی ہوئی مسجد میں آئی ، تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگوں اپنی عورتوں کو زیب وزینت کا لباس پہن کر مسجد وغیرہ میں مٹکنے سے روکو، کیونکہ بنی اسرائیل پر اس وقت تک لعنت نہیں کی گئی جب تک ان کی عورتوں نے زیب وزینت کا لباس پہن کر مٹکنا اختیار نہیں کیا۔ (رواہ ابن ماجہ)