احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
چھوڑدینا ہمت والے کے لئے بہت آسان ہے ،ہمت والوں نے خدا کی راہ میں جانیں تک دیدی ہیں ،بہت سے باہمتوں کے واقعے سنے ہیں کہ انہوں نے تمام عمر کی افیون کی عادت چھوڑدی ۔ (دعوات عبدیت ص۱۲ج۹)بدنگاہی میں مبتلا شخص کا آسان علاج فرمایا اگر کسی حسین صورت کو دیکھ کر براخیال دل میں آنے لگے تو فوراً اس مجمع میں جو سب سے زیادہ بدصورت شخص ہو اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے ،اور اگر اس جگہ کوئی بدشکل نہ ہوتو پچھلے دیکھے ہوئے کسی بدشکل شخص کو ذہن میں لاوے، ورنہ متخیلہ سے (خیال سے) کوئی نہایت بھونڈی صورت تراش کر اس کا مراقبہ کرنے لگے ،آخرقوت خیال پھر کس وقت کام دے گی۔ کسی ایسے موٹے بھدے آدمی کا تصورکرے کہ جس کا پیٹ نکلاہوا ہو، ہونٹ موٹے موٹے ہوں ،ناک پچکی ہوئی ہو ،رینٹھ (ناک )بہہ رہی ہو ،مکھیاں بھنک رہی ہوں ،غرض کہ جہاں تک متخیلہ کا م کرسکے نہایت بدشکل کی تصویر اختراع کرکے تصور میں لائے ،ایسا کرنے سے انشاء اللہ فوراً وہ بدخیال جاتارہے گا۔ ایک صاحب کو (بدنگاہی کے علاج کے لئے)تحریر فرمایا کہ یہ تصورکیا کرو کہ اس حسین کامرکرکیاحال ہوگا ،بدن گل سڑجائے گا ،پیٹ پھٹ جائے گا ، کیڑے کھاجائیں گے ،غرض عجب ہیئت ہوجائے گی،ا س وقت اگر کوئی اس عاشق سے کہے کہ اس کو گود میں لے کر پیار کروتووہاں سے ہزار نفرتیں کرکے لاحول پڑھ کے بھاگ آئے ۔ (حسن العزیز ص۲۸ج۱) تـمـت