احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
کافرعورتوں سے پردہ خوب سمجھ لو کافرعورتیں مثل اجنبی مرد کے ہیں ان کے سامنے بدن کا کھولنا ایسا ہی ہے ،جیسا کہ غیرمرد وں کے سامنے بدن کھولنا ،پس ان (کافرعورتوں سے تمام بدن کو احتیاط کے ساتھ چھپاؤ،صرف منھ اور قدم اور گٹے تک ہاتھ کھولنا ان کے سامنے جائز ہے باقی تمام بدن کا چھپانا فرض ہے ۔ خصوصاً سرکھول کر گھر میں پھرنے کا عورتوں کو زیادہ مرض ہے ،ان کافرعورتوں کے آنے کے وقت تمام سرکو چھپا لینا چاہئے کہ بال تک بھی ان کو نظر نہ آئیں ،اس کی طرف عورتوں کو بالکل توجہ نہیں جس کا سبب یہ ہے کہ ان کو احکام کی طرف توجہ کم ہے ۔ میموں (ڈاکٹرنیوں ) سے تو ان کو کبھی کبھار واسطہ پڑتا ہے ،مگر اکثر بھنگنوں ، چماروں یاکنجڑنوں سے بہت واسطہ پڑتا ہے ،یہ عورتیں رات دن گھر میں گھسی رہتی ہیں ،ان سے بہت کم احتیاط کی جاتی ہے ۔ (الکمال فی الدین للنساء ص۸۱ ملحقہ حقوق الزوجین)