احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
باب۱۶ زیور کا استعمال زیور استعمال کرنے کی اصل غرض عقلاء نے زیور(استعمال کرنے کی وجہ اور) تجویز اس لئے نکالی ہے کہ یہ نقد(روپیہ پیسہ) کے لئے قید ہے کیونکہ اس سے رقم محفوظ ہوجاتی ہے یعنی مثلاً اگر ہم کو کسی وقت چارآنہ کی ضرورت ہو تو اس کے لئے روپیہ توتڑالیں گے مگر پانچ سوروپیہ کی چوڑیاں (یازیور کوعادۃً) فروخت نہیں کرسکتے ،تو روپیہ اکثر جمع نہیں رہ سکتا ،اور زیور سے رقم محفوظ ہوجاتی ہے ،زیور پہننے سے اصلی غرض یہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ قصبات (اور شہروں ) میں زیور زیادہ ہوتا ہے کیونکہ دیہاتی لوگ بینک وغیرہ میں رکھنا نہیں جانتے ،اور جب(زیور کی) یہ غرض ہے تو اس کا خوبصورت اور بدصورت ہونا کیسا ؟ بلکہ اس غرض کے لئے تواور بھدا بنواکر پہننا چاہئے تاکہ کسی کی نگاہ اس پرنہ اٹھے اور کوئی پیچھے نہ لگ جائے ،اوراگر بھدا بھی نہ ہو تو خیر پہلی دفعہ توخوبصورت بنوالو پھر جیسا بن جائے اس پراکتفا کرو۔ (اسباب الغفلۃ ص۳۸۲ملحقہ دین ودنیا)زیور استعمال کرنے کے نقصانات زیورمیں یہ نفع بیان کیا جاتا ہے کہ مال محفوظ ہوجاتا ہے کیونکہ نقد روپیہ