احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
باب۱۷ بدنگاہی وبدفعلی کا بیان امرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے احتیاط امرد یعنی بے داڑھی والا لڑکا (خوبصورت جس کی طرف میلان قلب و کشش ہو) بعض احکام میں اجنبی عورت کی طرح ہے ،یعنی شہوت کے اندیشہ کے وقت اس کی طرف دیکھنا اس سے معانقہ یا مصافحہ کرنا ،اس کے پاس تنہائی میں بیٹھنا ا س کا گانا سننا یااس کے موجود ہوتے ہوئے گاناسننا یا اس سے بدن دبوانا، اس سے بہت پیار واخلاص کی باتیں کرنا یہ سب حرام ہے۔ (اصلاح الرسوم ص۱۰۳)امردوں سے قرآن پاک یا نعت سننا اسی طرح اجنبی عورت یا امرد مشتہیٰ سے گانا سننا یہ بھی ایک قسم کی بدکاری ہے حتی کہ اگر کسی لڑکے کی آواز سننے میں نفس کی شرکت ہوتو اس سے قرآن سننا بھی جائز نہیں ۔ اکثر لوگ لڑکوں کو نعت غزلیں یادکرادیتے ہیں یہ بھی جائز نہیں ہے ،فقہاء نے یہاں تک لکھا ہے کہ اگر بے ریش لڑکا مرغوب طبع ہو تو اس کی امامت بھی مکروہ ہے توجب امام بنا کر کھڑاکرنا جائزنہیں حالانکہ اللہ کا قرآن ہی پڑھے گا مگر فقہاء نے بلا ضرورت اس کی بھی اجازت نہیں دی ۔