احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
§حکام پرØ |
|
س الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی سید المرسلین محمد وعلیٰ الہٖ وأصحابہٖ اجمعینباب۱ پردہ ،لباس،زینت سے متعلق احادیث نبویہ (۱)حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر تھے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے دریافت فرمایا کہ بتلاؤ عورت کے لئے کونسی بات سب سے بہتر ہے ،اس پر صحابہ رضی اللہ عنہم خاموش ہوگئے اور کسی نے جواب نہ دیا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے واپس آکر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ عورتوں کے لئے سب سے بہتر کیا بات ہے ؟حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ نہ وہ مردوں کو دیکھیں نہ مرد ان کو دیکھیں ،میں نے یہ جواب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمہ میری لخت جگر ہیں (اس لئے وہ خوب سمجھیں )۔ (رواہ البزاروالدار قطنی فی الافراد) (۲)حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ہے کہ عورتوں کے لئے گھر سے باہر نکلنے میں کچھ حصہ نہیں مگر یہ کہ مجبور ومضطرہوں (یعنی بغیر ضرورت ومجبوری کے عورتوں کو