احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
§حکام پرØ |
|
برابری کا دعویٰ کیوں ہے ۔ (حقوق البیت ص۵۰)کیاپردہ تعلیم اور دنیوی ترقی میں رکاوٹ ہے ایک ترقی یافتہ صاحب کہتے تھے کہ عورتیں پردہ کی وجہ سے علمی ترقی سے رکی ہوئی ہیں (یعنی پردہ علمی ترقی کی راہ میں سب سے بڑاروڑہ ہے) میں نے کہا کہ جی ہاں اسی وجہ سے توچھوٹی قوموں کی عورتیں جوپردہ نہیں کرتیں بہت تعلیم یافتہ ہوگئی ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ تعلیم یافتہ یاغیر تعلیم یافتہ ہونے میں پردہ یابے پردگی کوکوئی دخل نہیں ،بلکہ اس میں بڑا دخل توجہ کو ہے ،اگر کسی قوم کوعورتوں کی تعلیم پر توجہ ہو تو وہ لوگ پردہ میں بھی تعلیم دے سکتے ہیں ورنہ بے پردگی میں بھی کچھ نہیں ہوسکتا بلکہ غورکیا جائے تو پردہ میں تعلیم زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ تعلیم کے لئے یکسوئی اور خیالات کے اجتماع کی (یعنی ذہنی سکون کی) ضرورت ہے اور وہ تنہائی کے گوشہ میں زیادہ حاصل ہوتی ہے ،اسی لئے (سمجھدار) مرد بھی مطالعہ کے لئے تنہائی کاگوشہ اختیار کیاکرتے ہیں ۔ پس عورتوں کا پردہ میں رہنا توعلوم کے لئے معین (ومددگار) ہے نہ کہ مانع، نہ معلوم لوگوں کی عقلیں کیاہوئیں جوپردہ کو تعلیم کے منافی (اور نقصان دہ) سمجھتے ہیں ۔ (وعظ مظاہر الآمال ملحقہ اصلاح المسلمین ص۴۵۶)کیاپردہ عورت کے لئے قید وظلم ہے؟ آج کل ایسا مذاق بگڑگیا ہے کہ کوئی پردہ کو خلاف فطرت کہتا ہے کوئی قید اور حبس کہتا ہے ،ایک مسلمان انجینئر سے ایک پادری انجینئر نے کہا کہ مسلمانوں کا