احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
کی زینت ہیں ، لڑکیاں ایسی زینت نہیں کہ تم ان کو ساتھ لئے لئے پھرواور سب دیکھیں کہ اتنی لڑکیاں ہیں اور ایسی آراستہ پیر استہ ہیں بلکہ وہ تومحض گھر کی زینت ہیں ،اس سے عورتوں کے پردہ میں رہنے کا ثبوت ملتا ہے ۔ (مظاہرالاعمال ص۴۲۴)پردہ کے ضروری ہونے کی معاشرتی دلیل عورتیں فطرۃً اور قانوناً مردوں کے تابع ہیں اور مرد محبت کی وجہ سے (عورتوں کے) تابع ہوجاتے ہیں اور یہ تابع رہنا محبت کے باقی رہنے تک ہے اور محبت کا باقی رہنا اس وقت تک ہے جب تک کہ پردہ باقی ہے اور یہ مسئلہ عقلی بھی ہے ،چنانچہ ایک یورپین عورت نے اس کے متعلق ایک اخبار میں اپنی تقریر شائع کی ہے کہ عورتوں کے لئے جو بے پردگی کی کوشش کی جاتی ہے یہ عورتوں کیلئے سخت مضر ہے ،کیونکہ اس وقت تو مردوں کو عورت کی راحت رسانی کا پورا اہتمام ہے اور اس کا سبب محبت ہے ، اور محبت کا منشاء (سبب) خصوصیت ہے اور مشاہدہ ہے کہ جو چیز عام ہوجاتی ہے اس سے قوی (اور خصوصی وگہرا) تعلق نہیں ہوتا اور یہ خصوصیت پردہ کی وجہ سے قائم رہتی ہے پس محبت کی بنیادپردہ ہے ،اس انگریزن کی تقریر سے پردہ کی تاکید معلوم ہورہی ہے ہندوستان کے لوگوں کو شرم کرنا چاہئے کہ ایک یورپین عورت تو پردہ کی خوبی بیان کرے اور تم ایشیائی ہو کر پردہ کی مذمت کرتے ہو؟ (الفیض الحسن ص۱۷۰ملحقہ حقوق الزوجین)پردہ کے ضروری ہونے کی ایک اور عقلی دلیل پردہ کے متعلق ایک موٹی سی بات یہ ہے کہ خداتعالیٰ نے جن کو