احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
§حکام پرØ |
|
پردگی کی بدولت عورتیں اس قدر خراب اور برباد ہورہی ہیں کہ مردعاجزاور پریشان ہیں کچھ نہیں کرسکتے ۔ (الافاضات ج۵ص۱۷۲و۱۷۸)مردعورت کے درمیان مساوات کا بھوت (عورتوں کو عہدے اور اعلیٰ درجہ کی زیادہ تعلیم کا نقصان) مردوں عورتوں میں قدرتی فرق ہے ،یہ عورتیں کسی طرح مردوں کی برابری نہیں کرسکتیں عقل ان میں کم ،برداشت کی قوت ان میں کم ،قویٰ ان کے کمزور،اس لئے یہ جلدی ضعیف بھی ہوجاتی ہیں جب خدانے تم کو ہربات میں مردوں سے کم رکھا ہے تو آخر کس بات میں تم مساوات (برابری) کی مدعی ہو۔ آج کل بعض قومیں مساوات کی بہت مدعی ہیں وہ عورتوں کومردوں کے برابر کرنا چاہتے ہیں مگر کسی نے کرتونہ لیا، چنانچہ آج کل اس مساوات کے دعویٰ کی بناء پر عورتیں پارلیمنٹ میں ممبری کا دعویٰ کررہی ہیں ۔ (غورکرنے کی بات ہے)بھلاکہیں قدرتی فرق بھی کسی کے مٹانے سے مٹ سکتا ہے ؟ اور اگر ایسا کیا بھی گیا اور عورتوں کو مردوں کے برابر سب عہدے دے بھی دئے گئے مگر ظاہر ہے کہ اس کے لئے عورتوں کو لیاقت حاصل کرنا پڑے گی علوم وفنون بھی حاصل کرنا ہوں گے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اولاد کا سلسلہ بند ہوجائے گا ، کیونکہ میں نے امریکن ڈاکٹر کا قول دیکھا ہے کہ عورت کو زیادہ تعلیم دینے کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اس کے اولاد نہیں ہوتی یاہوتی ہے تو کمزور ہوتی ہے (جو جلد مرجاتی ہے )توقدرتی طورپر عورتوں کے قویٰ دماغیہ زیادہ تعلیم کے متحمل نہیں ،جب یہ بات ہے توقدرتی طورپر مردوں اور عورتوں میں مساوات نہیں ہوسکتی پھر نہ معلوم عورتوں کو