احکام پردہ ۔ عقل و نقل کی روشنی میں |
حکام پر |
|
(الغرض )نامحرم کا تصورکرنا اور تصورسے لذت لینا یہ بھی اپنے اختیار میں ہے جس کا چھوڑنا واجب ہے ،اور تجربہ سے معلوم ہوا کہ اس حالت میں محبوب سے دور رہنے سے اکثر یہ مرض خفیف ہوجاتا ہے ۔ (الکمال فی الدین دین ودنیا ص۲۷۲) (اسی طرح) کسی عورت سے نکاح نہیں ہوا مگر یہ فرض کرکے کہ اس سے نکاح ہوجائے تو اس طرح سے تمتع حاصل کروں گا اس طرح (سوچ کر) لذت حاصل کرنا بھی حرام ہے ۔ اسی طرح اگر کسی عورت سے نکاح ہوچکا تھا مگر طلاق وغیرہ کی وجہ سے نکاح زائل ہوگیا ،اور وہ زندہ ہے اس کے تصورت سے لذت حاصل کرنا کہ جب یہ نکاح میں تھی تو اس سے اس طرح تمتع کیاکرتا تھا یہ بھی حرام ہے ۔ (امدادالفتاویٰ ص۱۷۰ج۴ ملحقہ اسلامی شادی)