ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
خصوصیت کا جواب دیا جاتا ہے ۔ باقی سب کو ضابط کا ۔ اب آپ سے شنا سائی ہوگئی ہے آئندہ ایسا جواب بن جائے گا ۔ مگر اس کے ساتھ یہ بھی ہے کہ جیسے تعارف کا اثر مجھ پر ہوا ہے آپ پر بھی ہوگا ۔ آپ بھی ایسا سوال نہ کریں گے ۔ یہ علی گڑھ کے تعلیم یافتہ تھے ۔ یہ لوگ معقول بات کی قدر کرتے ہیں ۔ تعلق ہونے پر ان کی یہ حالت ہوئے کہ برابر موجود رہے اور اسٹیشن تک پہنچانے آئے ۔ جو لوگ مولویوں کو حقیر سمجھتے ہیں جو مولوی ان کے ساتھ نرمی کرتے ہیں مجھ کو برا معلوم ہوتا ہے ۔ ان کے ساتھ تو یہ معاملہ ہونا چاہئے التکبر مع المتکبرین عبادۃ ۔ جیسے یہ لوگ علماء کو احمق سمجھتے ہیں ان کو بھی دکھانا چاہئے کہ تم کو بھی کوئی احمق سمجھتا ہے ۔ ان سے تو یوں کہنا چاہئے کہ ہم سے تم میں سوائے تکلف کے کپڑوں کے اور کیا زیادہ ہے سوجن پر کپڑوں کا اثر یا رعب ہوگا ان پر ہوگا مگر ہم کپڑوں سے کیوں معزز سمجھیں ۔ یہ علماء سے تمسخر کرتے ہیں ۔ نوح علیہ السلام نے جب کہ ان کی قوم نے ان کے ساتھ تمسخر کیا تو یہ فرمایا ان تسخرو امنا فانا نسخر منکم کما تسخرون فسوف تعلمون من یاتیھ عذاب یخزیھ ویحل علیھ عذاب مقیم ۔ سوہم کویہی کہنا چاہئے غریب کی رعایت کرے ان کی نہ کرے متکبر کے ساتھ متکبر ہی بنے ۔ ایک صاحب کا خط میرے پاس آیا کہ فلاں امر شرعی میں کیا حکمت ہے میں نے لکھا کہ سوال عن الحکمت میں کیا حکمت ہے ۔ خدا کے فعل کی حکمت معلوم کرنا تو مشکل ہے تم اپنے ہی فع کی حکمت بتلاؤ ۔ ایک شخص نے اس پر کہا اس لئے دریافت کرتے ہیں کہ دوسرے کو جواب دے سکیں ۔ میں نے اس کا جواب دو کہ یہ کام ہمارا نہیں ۔ ہم ناواقف ہیں ہمارے علماء سے پوچھو ۔ اور میں نے کہا کہ جب آپ اس فن سے واقف ہی نہیں ۔ علم تم کو نہیں پھر مخالفین کی باتوں کا کہاں تک جواب دوگے ۔ اور ایک حکم کی حکمت پوچھ کر اس کو بھی دے بھی دیا تو دوسرے سوالوں پر کیا جواب دو گے آخر خاموش ہی ہور ہوگے اس لئے سیدھی بات کہہ دو کہ ہمیں خبر نہیں ہمارے علماء سے پوچھ ۔ یہ محض لا یعنی باتیں ہیں جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے ۔ من حسن اسلام المر ترکھ مالا یعنیھ ۔ یعنی جس بات میں کوئی فائدہ نہ ہو اس کو ترک کردیتا چاہئے جس کا عمل اس پر ہوگا اس کی زندگی بڑی حلاوت کی ہوگی خیر دنیا اور خبر عقبٰی دونوں اسی کو حاصل ہونگی ۔ لا یعنی باتوں میں بڑا وقت برباد ہوتا ہے اس بارہ میں گاؤں والے بڑے اچھے ہوتے ہیں کہ ان میں